صوابی،چور گروہ گرفتار  مسروقہ سامان برآمد

صوابی،چور گروہ گرفتار  مسروقہ سامان برآمد

  

صوابی(بیورورپورٹ)تورڈھیر پولیس نے چور گروہ کے ارکان کو گرفتار کر کے ان سے مسروقہ سامان بر آمد کر لیا گذشتہ شب نامعلوم چوروں نے حجرہ احتشام الحق میں موجود گاڑیوں، ٹریکٹر اور موٹر کاروں سے بیٹریاں، ٹائر اور دیگر سامان چوری کر کے فرار ہو گئے تھے رپورٹ درج ہونے پر ایس ایچ او تھانہ تورڈھیر فاروق خان نے نامعلوم چوروں کو ٹریس کرنے کے لئے جدید خطوط پر تفتیش شروع کر دی اس دوران واردات میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر لیا اور ایک کارروائی کے دوران عبید اللہ اور حماد الحق ساکنان جلبئی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو عدد بیٹریاں، دو عدد ٹائر، ایک عدد سٹپنی بمعہ جیک ڈنڈا وغیرہ بر آمد کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -