ہم پختونوں کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں، حیدر ہوتی

ہم پختونوں کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں، حیدر ہوتی

  

مردان (بیورورپورٹ) اے این پی مردان خاص این سی ون کے صدر پیر نورمحمد اورجنرل سیکرٹری محمد اسماعیل کے کوششوں سے پی ٹی آئی کے کئی افراد نے اے این پی میں شمولیت اختیار کرلی اس حوالے سے مردان خاص میں حاجی بختی روان کے حجرے میں شمولیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی مہمان خصوصی تھے جنہوں نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو پارٹی ٹوپیاں پہنائیں اورانہیں مبارک باد دی اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی صحیح معنوں میں پختون قوم کے حقوق کی ترجمان پارٹی ہے ہم پختونوں کی بقاکی جنگ لڑرہے ہیں ا ے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر نے کہاکہ قیام پاکستان سے لے کر2018تک ملک پر 31ہزار ارب کا قرضہ تھا لیکن گذشتہ ڈھائی سال کے دوران پی ٹی آئی نے قرضوں کا ریکارڈ توڑتے ہوئے 14ہزار ارب کا قرضہ لیا اوردعوے کئے جارہتے تھے کہ ہم کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائیں گے انہوں نے کہاکہ اگر آئندہ انتخابات میں فیصلے عوام کے ووٹ کی بنیاد پر ہوئے تو صوبے میں ایک بار پھر سرخ جھنڈے کی حکومت ہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -