منشیات کا مکروہ دھندہ  کرنے والے ملزمان گرفتار

منشیات کا مکروہ دھندہ  کرنے والے ملزمان گرفتار

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران  اپنے مخصوص گاہکوں کو منشیات فروش کرنے کا اعتراف کر لیا جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 7075 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس اور 20 گرام آ?س برآمد کرلی گ?ی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے.تفصیلات کے مطابق اے ایس پی چمکنی احمد زنیر چیمہ کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ چمکنی سردار حسین, دلفراز خان اور انچارج چوکی ترناب ربنواز نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان صادق ولد ذوالفقار سکنہ ناصر پور, صدیق ولد شیرال سکنہ غریب آباد, عتیق الرحمٰن ولد محمداکرم سکنہ مانسہرہ اور شاہد ولد محمد نظیر سکنہ مانسہرہ کو گرفتار کرلیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہو? اپنے مخصوص گاہکوں کو منشیات فروشی کا انکشاف کیا ہے جن کے قبضہ سے منشیات از قسم چرس 7075 گرام اور آ?س 20 گرام قبضہ پولیس کر لی گئی ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -