نوجوان قانون دان ساجد  علی خان ایڈوکیٹ ملگری  وکیلان میں شامل 

نوجوان قانون دان ساجد  علی خان ایڈوکیٹ ملگری  وکیلان میں شامل 

  

 تخت بھائی (تحصیل رپورٹر )نوجوان قانون دان ساجد علی  خان ایڈوکیٹ  ملگری وکیلان میں شامل ہوگئے۔ملگری وکیلان کے صدر ملک سیف اللہ خان نے انکو سرخ ٹوپی پہنائی۔اس موقع پر بار کے سابق صدر قمر زمان  ایڈوکیٹ۔کلیم خان ایڈوکیٹ۔شھاب اللہ خان ایڈوکیٹ۔شاہد خٹک ایڈوکیٹ۔ حقنواز خٹک ایڈوکیٹ۔شعیب خان ایڈوکیٹ۔  اور دیگر عہدیداران بھی  موجود تھے۔ملک سیف اللہ خان ایڈوکیٹ نے اس موقع پر انکی شمولیت کا زبردست خیر مقدم کرتے  ہوئے کہا ان کا شکریہ ادا کیا۔دریں اثناء عوامی نشنل پارٹی تحصیل تخت بھائی کے صدر ناصر خان جنرل سیکرٹری محمد ایوب یوسفزی اور یو سی دامن کوہ کے صدر میاں نصرواللہ باچہ نے اپنے الگ الگ بیانات میں  شمولیت پر ملگری وکیلان ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نئے شامل ہونے والے وکلاء برادری کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -