ٹانک، زمین تنازعہ پر قبائل کے مابین بھارتی ہتھیاروں سے فائرنگ، 3افراد جاں بحق، 4زخمی 

ٹانک، زمین تنازعہ پر قبائل کے مابین بھارتی ہتھیاروں سے فائرنگ، 3افراد جاں ...

  

 ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان: زلی خیل اور دوتانی قبائل کے مابین جاری لڑائی میں رات بھر ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملوں کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہوگئے، قانون نافذ کرنے والے ادارے تماشہ دیکھتے رہے، تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان سب ڈویژن وانا کے علاقہ کرکنڑہ میں زمینی تنازعے پر دوتانی اور زلی خیل وزیر کے مابین رات بھر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وزیر زلی خیل کے دو افراد پیر محمد اور زاہدین جان بحق اور  مصطفی شدید زخمی ہوگئے، جبکہ دوتانی قوم سے نواب خان راکٹ کا گولہ لگنے سے موقع پر جاں بحق اور نعمت دوتانی اور شاہنواز دوتانی زخمی بتائے جاتے ہیں، دو طرفہ گولہ باری سے قرب و جوار کے علاقے میں ہو کا عالم ہے، اور مقامی آبادی کو غذائی مواد، ادویات اور دیگر ضروریات زندگی کی ترسیل میں رکاوٹیں حائل ہوگئی ہیں، دوسری جانب  پانچ ہزار جوانوں پر مشتمل پولیس نفری کے علاوہ سکاوٹس، ایف سی اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں دیگر فورسز بشمول ضلعی انتظامیہ فریقین کے مابین جاری لڑائی کے تماشبین بنکر متحارب فریقین کے مابین فائربندی کی سنجیدہ کوشش کی زحمت گہوارہ نہیں کررہے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -