پاکستان نے فائزر کورونا ویکسین کیلئے جدید ترین سٹوریج کنٹینرز کا انتظام کرلیا

پاکستان نے فائزر کورونا ویکسین کیلئے جدید ترین سٹوریج کنٹینرز کا انتظام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (آئی این پی)یونیسف نے پاکستان کو فائزر کورونا ویکسین کی اسٹوریج کیلئے مفت کنٹینرز فراہم کر دیے، ویکسین اسٹوریج کنٹینرز وسط مارچ تک پاکستان پہنچیں گے،کنٹینرز کورونا سے زیادہ متاثرہ 15شہروں میں رکھے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جدید ترین ویکسین اسٹوریج کنٹینرز کا انتظام کرلیا، یونیسف نے پاکستان کو ویکسین اسٹوریج کنٹینرز فراہم کر دیے، یونیسف کی جانب سے جدیداسٹوریج کنٹینرز مفت فراہم کیے ہیں۔ذرائع وزارت صحت نے کہا ہے کہ ایشین ڈویلپمنٹ  بینک نے ویکسین کنٹینرز کیلئے یونیسف کو سپورٹ گرانٹ فراہم کی، ویکسین اسٹوریج کنٹینرز وسط مارچ تک پاکستان پہنچیں گے، جدید کنٹینرز میں فائزر کی کورونا ویکسین محفوظ کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹینرز میں منفی 70 درجہ حرارت سیکم پرویکسین محفوظ رکھی جائیگی، پاکستانی ویکسین کولڈچین سسٹم منفی 20 گریڈ پر اسٹوریج کا حامل ہے، جدید ترین ویکسین اسٹوریج کنٹینرز وفاق، صوبوں میں رکھے جائیں گے۔وزارت صحت کے مطابق ویکسین کنٹینرز کورونا سے زیادہ متاثرہ 15 شہروں میں رکھے جائیں گے۔
پاکستان