ضمنی الیکشن حکومت کیخلاف ریفرنڈم عوامی نمائندے کامیاب ہوئے،مرتضیٰ وہاب 

 ضمنی الیکشن حکومت کیخلاف ریفرنڈم عوامی نمائندے کامیاب ہوئے،مرتضیٰ وہاب 

  

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ دھند کی آڑ میں دھاندلی کی مذمت کرتے ہیں سندھ سمیت پنجاب اور کے پی میں ضمنی الیکشن سلیکٹیڈ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہے ضمنی انتخابات کے نتائج نے ثابت کردیا کہ وہ موجودہ نااہل حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی اپنے اے ٹی ایمز کو دوبارہ میدان میں لائی ہے وہ ہفتے کو کراچی یونیورسٹی آف بزنس سکول میں منعقدہ عالمی کانفرنس میں بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی یوینورسٹی انتظامیہ کو عالمی کانفرنس منعقد کرنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد پوری دنیا تبدیل ہوگئی اور ہمیں بھی بدلنا ہوگا۔ آج کی اس کانفرنس سے دنیا بھر سے شرکاء اور ان کے خیالات سے طالب علموں کو سیکھنا اور سمجھنا ہوگا کہ کارپوریٹ سیکٹر کی سوشل ذمہ داری کیا ہے۔ آن لائن سیمینارز اور ویبنارز کی آج کے دور اور کورونا سے متاثر ہونے کے حالات میں بہت اہمیت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے والدین کی یاد میں آج میں اپنی ذاتی حیثیت سے دو طالب علموں کی سکالر شپ کا اعلان کرتا ہوں۔ کانفرنس کے اختتام پر ترجمان سندھ حکومت نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ کوئی شخص ریاست کوچیلنج کرتا ہے تو قانون حرکت میں آتا ہے۔ حلیم عادل شیخ جدید اسلحہ کیساتھ پولنگ سٹیشن  پر اپنے لوگ لے کر گئے اب ریاست کی ذمہ داری بنتی ہے پھر پولیس نے کارروائی کی اگر شواہد نہیں ہوں گے تو وہ بری ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں دھند کی آڑ میں دھاندلی کی مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضمنی الیکشن عوامی ریفرینڈم ہے جس میں عوام کے نمائندے کامیاب ہوئے۔

مرتضیٰ وہاب 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -