لیگی رہنما پرویز رشید کی اپیل پر الیکشن ٹربیونل22 فروری کو سماعت کریگا

  لیگی رہنما پرویز رشید کی اپیل پر الیکشن ٹربیونل22 فروری کو سماعت کریگا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید کی اپیل کی سماعت مسٹر جسٹس شاہد وحید پرمشتمل الیکشن ٹربیونل 22 فروری کو کرے گا،پرویز رشید نے اپنی درخواست میں الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ آفیسر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے غیر قانونی طور پر کاغذات نامزدگی مسترد کئے،ریٹرنگ آفیسر کے اعتراض دور کرنے کیلئے تگ و دو کی لیکن اعتراض دور نہیں کئے گئے الیکشن کمیشن کے اعتراض پر رقم جمع کرانے کیلئے تیار ہوں الیکشن کمیشن نے قانون کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے،الیکشن ٹریبونل ریٹرنگ آفیسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے، 95 لاکھ روپے رقم جمع کروانے کیلئے تیار مگر جمع نہیں کی گئی پنجاب ہاؤس سے رقم کا مطالبہ کیا گیا مگر جمع کروانے سے متعلق بینک کی معلومات نہیں دی گئی پنجاب ہاؤس سے ڈیمانڈ کی گئی رقم کے چیک بھی تیار کئے گئے ریٹرنگ آفیسر سے رقم جمع کروانے سے متعلق معلومات مانگی مگر کوئی معاونت نہیں کی گئی حکومت جان بوجھ کر رقم وصول نہیں کر رہی رقم جمع کرکے الیکشن کمیشن کو کاغذات نامزدگی جمع کرنے اورسینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا اہل قرار دیا جائے۔

پرویز رشید اپیل

مزید :

پشاورصفحہ آخر -