پی آئی اے بحالی کا بزنس پلان،غیر ملکی ماہرین آج پاکستان آئینگے

پی آئی اے بحالی کا بزنس پلان،غیر ملکی ماہرین آج پاکستان آئینگے

  

کراچی (این این آئی) غیر ملکی ماہرین پر مشتمل 4رکنی وفد پی آئی اے کے بزنس پلان کا جائزہ لینے آج(اتوار کو) پاکستان پہنچے گا اور پی آئی اے کی اصلاحات اور مستقبل کے حوالے سے تجاویز دے گا۔، سی اے اے  نے برطانیہ، ساؤتھ افریقہ اور پرتگال سے آنیوالے ماہرین کو خصوصی اجازت دے دی اس حوالے سے ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،غیر ملکی وفد ترکش ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچے گا، وفدمیں چیرس ہڈسن،اسٹوارٹ میتھسن،تھیونس پوٹگیٹر،پاولوننس شامل ہیں۔قومی ایئرلائن نے ٹینڈر کے ذریعے ایاٹا کنسلٹنسی سروس کو بزنس پلان بنانے کیلئے ہائر کیا ہے، غیر ملکی ماہرین کا وفد وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین، وزارت خزانہ اور دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقات کرے گا۔

پی آئی اے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -