اپرسوات یونین اف جرنلسٹس کے سال 2021کیلئے سالانہ انتخابات مکمل 

  اپرسوات یونین اف جرنلسٹس کے سال 2021کیلئے سالانہ انتخابات مکمل 

  

مٹہ ( نمائندہ پاکستان) اپرسوات یونین اف جرنلسٹس کے سال  2021کیلئے سالانہ انتخابات مکمل خفیہ رائے شماری میں بھاری اکثریت سے جہانزیب صدر جبکہ امجد خان شاہ پوری جنرل سیکرٹری منتخب بہار علی یوسفزئی فنانس سیکرٹری کامیاب الیکشن کی موقع پر ڈی ایس پی مٹہ سرکل پیرزربادشاہ ڈی ایس پی خوازہ خیلہ سرکل محمد اعجاز خان ایس ایچ او مٹہ نواب خان ایس ایچ او خوازہ خیلہ عمر رحیم خان مٹہ بازار کے صدر محمد زوبیر جنرل سیکرٹری عثمان غنی سابق نائب ناظم محمد صادق اور دیگر ذمہ دار بھی موجود تھے الیکشن کی موقع پر مٹہ پریس کلب خوازہ خیلہ پریس کلب اور کالام کے صحافیوں نے بھی شرکت کی میڈیا کی کردار کسی سے پوشیدہ نہیں میڈیا سوات میں قیام امن اور سیاحت کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں مقررین کا خطاب تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اپرسوات یونین اف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات کیلئے ایک اہم اجلاس خوازہ خیلہ شیرخان پارک میں منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں اپرسوات کے صحافیوں نے شرکت کی اجلاس میں باقاعدہ خفیہ رائے شماری کیلئے باقاعدہ الیکشن ہوا جس میں خفیہ رائے دہی سے نئے عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا جس میں جہانزیب صدر جبکہ امجد خان شا ہ پوری جنرل سیکرٹری اوربہار علی یوسفزئی فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے الیکشن کی بعد دیگر عہدیداروں کا بھی اعلان کیا گیا جس میں رحمت الدین صدیقی کالام کو سینئر نائب صدر نواب علی شاہ نائب صدر عظمت علی خان جائنٹ سیکرٹری محمد شیر خان پریس سیکرٹری اور عابد علی افس سیکرتری منتخب ہوگئے الیکشن کی بعد الیکشن کمیٹی غفور خان شیدا اور محمد شیر نے باقاعدہ عہدیداروں کا اعلان کیا اور نئے کابینہ کو مبارکباد دی الیکشن کی اختتام پر ڈی ایس پی مٹہ سرکل پیرزربادشاہ  اورڈی ایس پی خوازہ خیلہ سرکل محمد اعجاز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سوات میں مستقل قیام امن اور سیاحت کی فروغ کیلئے میڈیا اپنا کلیدی کردارادا کرکے اپنا قلمی جہاد جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ میڈیا پر اس وقت بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اسلئے میڈیا اپنے ذمہ داریوں کو پوری کرنے کیلئے کام کریں انہوں نے کہا کہ میڈیا کی مثبت کردار کو ہر کوئی خوش امدید کہتے ہے اور انتظامیہ اپرسوات کے صحافیوں کی شانہ بشانہ ہوکر علاقے کی خدمت اور ایک پرامن معاشرے کی قیام کیلئے کام کرینگے اس موقع پر نومنتخب صدر جہانزیب جنرل سیکرٹری امجد خان شاہ پوری غفور خان شیدا مٹہ بازار کے صدر محمد زوبیر اور دیگر نے بھی خطاب کی جبکہ اس موقع پر ایس ایچ او خوازخیلہ عمررحیم خان ایس ایچ او مٹہ نواب خان مٹہ بازار کے جنرل سیکرٹری عثمان غنی مٹہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری رحیم خان کالام سے رحمت الدین صدیقی صلاح الدین یوسفزئی اور دیگر صحافی بھی موجود تھے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -