طاہر پرویز رشید کی رسم  قل کل ادا کی جائے گی 

طاہر پرویز رشید کی رسم  قل کل ادا کی جائے گی 

  

پشاور (پ ر)  سابقہ یونائیٹڈبینک لمیٹڈ کے افیسر طاہر پرویز رشید بروز ہفتہ انتقال کر گئے۔اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْ نَ طمرحوم کا  نماز جنازہ گزشتہ روزادا کر دیا گیا۔نمازہ جنازہ میں ہرمکتبہ فکر کے لوگوں کے علاوہ بینکر،بزنس کمیونٹی، سرکاری اہلکار اورمقامی افرادنے کافی تعداد میں شرکت کی۔وہ خالد کارپوریشن کے مالک اورپا ک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر خالد شہزاد کے بہنوئی،پرویز رشید عرفان رشید کے بھائی،خرم رشید اور عمر رشید کے والد بزرگوار جبکہ سابق بینکر یو بی ایل عبدالروف کے بھانجے تھے۔مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور رسم قل بروز پیر دوپہر 01:00بجے بمقام مکان نمبر88، گلی نمبر 15، سیکٹرF-9،فیز 6،حیات آباد پشاور میں ادا کی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -