پٹرول فلنگ اسٹیشنوں کو سیل کرنے کیخلاف دائر رٹ درخواستیں یکجا

 پٹرول فلنگ اسٹیشنوں کو سیل کرنے کیخلاف دائر رٹ درخواستیں یکجا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(نیوز رپورٹر) پشاورہائیکورٹ نے مختلف اضلاع میں پٹرول فلنگ اسٹیشنوں کو سیل کرنے کیخلاف دائر رٹ درخواستیں یکجاکردیں جبکہ کیس پر سماعت 23فروری کو مقررکرلی۔ جسٹس اعجازانورپرمشتمل بنچ نے جاوید، کلیاس فلنگ اسٹیشن، شادباچا پٹرولیم اتمانزئی وغیرہ کی الگ الگ درخواستوں پر سماعت شروع کی تو انکے وکلاء ثاقب رضااورڈپٹی اٹارنی جنرل محمد حبیب قریشی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزاروں کے وکلاء نے بتایا کہ وہ قانونی طریقے سے اپناکاروبارکررہے ہیں تاہم کسٹم اوردیگرحکام کیجانب سے مختلف طریقوں سے انکی پٹرول پمپوں کو سیل کیا گیاہے۔اس موقع پر ڈی اے جی محمد حبیب قریشی نے عدالت کو بتایا کہ کسٹم حکام نے ان پٹرول پمپوں کوغیرقانونی طورپراوراین او سی کے بغیر پٹرول فروخت کرنے سمیت کسٹم ڈیوٹی ادا نہ کرنے،ایرانی تیل بیچنے اورمنظورشدہ کوٹہ سے زائد تیل ذخیرہ کرنے کے الزامات پر سیل کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لگ بھگ 350پٹرول فلنگ اسٹیشنز سیل کئے گئے جن میں 50سے زائد اسٹیشنوں کو قانونی تقاضے پورے ہونے پر ڈی سیل کیا گیاجنکے پاس کاغذات وغیرہ موجود تھے۔ فاضل عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر تمام متعلقہ کیسز کو یکجا کرتے ہوئے سماعت 23فروری کیلئے مقرر کرلی جبکہ بعض کیسز میں کسٹم حکام سے جواب بھی طلب کرلیا گیا۔