مردان، دکان تنازعہ، فائرنگ سے دکاندار جاں بحق، 7زخمی 

مردان، دکان تنازعہ، فائرنگ سے دکاندار جاں بحق، 7زخمی 

  

مردان(بیورورپورٹ) شہر کے کاروباری مرکز بازار خواجہ گنج میں دکانات کے تنازعہ پر مبینہ طورپربازار کے صدر نے دیگر ساتھیوں سے مل کر اندھادھند فائرنگ کردی جس سے ایک دکاندار جان بحق جبکہ 7زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کرلیا تھانہ ہوتی پولیس کے پاس رپورٹ درج کراتے ہوئے عسکر خان نے بتایاکہ ان کا بازار کے صدر ارشد منان کے ساتھ کافی عرصہ سے دکانات کا تنازعہ ہے وقوعہ کے وقت وہ اپنے بھائی سکندر او رپھوپی زاد فرمان ولد عبدالعزیز کے ہمراہ  دکان میں موجودتھاکہ اس دوران ارشدمنان اس کا بیٹا احمد، حاجی جہانزیب اورافتخار آئے اورہم سے جھگڑناشروع کیا ہم روڈ پر نکل آئے کافی دکانداربھی جمع ہوگئے مبینہ ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جس سے میرا پھوپھی زاد فرمان لگ کر موقع پر جان بحق ہوگیا جبکہ دیگر دکاندار وقار،حفیظ الرحمان،شیدامحمد،یاسین،سرتاج،اکرم اورجوہر شاہ لگ کر زخمی ہوگئے جبکہ میں اورمیرا بھائی بال بال بچ گئے وقوعہ کے بعد بازار میں خوف وہراس پھیل گیا پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تاہم ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ادھر پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لئے جگہ جگہ چھاپے شروع کردیئے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -