ترقیاتی منصوبے: حکومت کا 5بڑے شہروں پر فوکس، اقدامات تیز، ٹیمیں متحرک 

ترقیاتی منصوبے: حکومت کا 5بڑے شہروں پر فوکس، اقدامات تیز، ٹیمیں متحرک 

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر) پنجاب کے پانچ بڑے شہروں میں اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے لئے ڈیٹا کا حصول شروع کر دیا گیا ہے، ملتان، بہاولپور،ڈی جی خان اور مظفر گڑھ، رحیم یار خان، سرگودھا اور راولپنڈی بھی ان سات شہریوں میں شامل ہیں،جب کہ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر600 ملین ڈالر خرچ کئے جائیں گے،دوسری طرف ایشین ڈویلپمنٹ بنک نے ان پراجیکٹس کے لیے ابتدائی طور پر15 ملین ڈالر قرض فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے،پراجیکٹس کی تیاری اور ڈیٹا کے حصول کے لئے حکومت پنجاب کے کنسلٹنٹس نے مختلف محکموں کے دورے بھی کئے ہیں۔گزشتہ روزکنسلٹنٹ رانا جاوید اقبال اور انکی ٹیم کی ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ہیڈ آفس پہنچی اور کمپنی کے منیجر آپریشنز (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

داو مکی اور منیجر فنانس ساجد ریاض سے ملاقات کی۔ٹیم نے ملتان شہر میں پیدا ہونے والے کل ویسٹ اور کمپنی کی استعداد بارے معلومات حاصل کیں،کمپنی کی مشینری کی تعداد اور اس کی موجودہ حالت بارے دریافت کیا اور کمپنی کے ورکرز کی تعداد اور ملتان شہر کے ایریا بارے بھی معلومات لیں۔ کنسلٹنٹ حاصل کئے گئے ڈیٹا کی بنیاد پر ماسٹر پلان تیار کرے گا جب کہ ماسٹر پلان کی منظوری کے بعد اس پر عملدرآمد کا آغاز کیا جائے گا۔

منظوری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -