مظفر گڑھ میں یوٹیلیٹی سٹورز سے آٹا، چینی گھی غائب، شہری دربدر

مظفر گڑھ میں یوٹیلیٹی سٹورز سے آٹا، چینی گھی غائب، شہری دربدر

  

مظفرگڑھ (بیورو رپورٹ)یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا، چینی، گھی اور خوردنی تیل ایک ماہ سے نایاب ہے۔  مقامی شہریوں محمد اقبال، محمد صابر،حمزہ خان، مرید حسین، محمد رفیق اور(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

 عبدالکریم نے کہا ہے کہ اس مہنگائی کے دور میں غریبوں کا جینا محال ہو گیا ہے، بازار میں آٹا چینی گھی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں،جبکہ حکومت پاکستان کی طرف سے دی جانے والی سہولیات یوٹیلٹی سٹور پر اپنے من پسند لوگوں کو آٹا چینی آئل دیتے ہیں، شہریوں نے کہا کہ ایک ماہ ہوگیا ہے کہ یوٹیلیٹی پر چکر لگاتے ہیں مگر ہمیں نہ آٹا مل رہا ہینہ ہی چینی مل رہی ہے،یوٹیلٹی سٹور کے عملے سے جب بھی پوچھتے ہیں تو وہ کہتے ہیں ہمیں نہیں پتہ کہ آٹا اور چینی اور آئل کب آئیں گے، حکومت غریب عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے، حکومت اگر یہ تمام تر اشیاء  اوپن مارکیٹ میں سستی کر دے تو غریبوں کو دربدر کی ٹھوکریں نہ کھانی پڑیں، مگر حکومت وقت غریب ختم کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،اگر ملک میں یہی حالات رہے تو غریب زندہ درگور ہو جائیں گے،شہریوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے خوردنی کی نایابی کا نوٹس لیں تاکہ غریب عوام کو یوٹیلٹی سٹورز پر تمام ضروری اشیاء  بآسانی دستیاب ہو سکیں۔

آٹا غائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -