تعلیمی اداروں کی ضرویات پوری کرنے کیلئے حکمت عملی فائنل، اختر ملک
ملتان،مخدوم رشید(جنرل رپورٹر،نامہ نگار، نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے فروغ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبا و طالبات کی کردار سازی میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں،تعلیمی اداروں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے وسائل کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،ماضی میں اس خطے کے ہر شعبے کو جان بوجھ کر یکسر نظر انداز کیا گیا،پاکستان(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)
تحریک انصاف کی حکومت تمام شعبوں کی یکساں ترقی کے لیے مربوط لائحہ عمل پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ کالج مخدوم رشید میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر فرید شریف،پروفیسر عبد الرحمن ڈوگر، ایس ایچ او تھانہ مخدوم رشید چودھری اشرف جاوید۔چوہدری طارق بسرا۔اساتذہ سمیت طلبا کی کثیر تعداد موجود تھی۔صوبائی وزیر ڈاکٹر اخترملک نے کہا کہ وزارت توانائی کا فوکس تعلیمی ادارے ہیں،ہم منظم حکمتِ عملی کے ذریعے اپنے تعلیمی اداروں کو سولر انرجی پر منتقل کر رہے ہیں،جس سے ہمارے اخراجات میں کمی ہو گی جب کہ بچت والے وسائل اب ہم تعلیمی اداروں کی بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خرچ کریں گے،انہوں نے کہا کہ اب خطہ کے وسائل کو کسی دوسری جگہ پر خرچ نہ نہیں کیا جا سکے گا،ہر فیلڈ کی ترقی ہماری منزل ہے اور ہم یکساں مساوات پر عمل پیرا ہیں۔اس موقع پر وزیر توانائی ڈاکٹر اخترملک نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج مخدوم رشید کے لئے سولر سسٹم،واٹر فلٹریشن پلانٹ اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں فرنیچر کی مد میں 50،50 لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔
اخترملک