حکومت فلاپ، عوام کی مشکلات میں  کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے، احمد لدھیانوی

حکومت فلاپ، عوام کی مشکلات میں  کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے، احمد لدھیانوی

  

 گڑھ مہاراجہ (نامہ نگار)اہل سنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمداحمدلدھیانوی نے میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ سینٹ الیکشن عوامی مینڈیٹ کا خون کیا جارہاہے اور ووٹوں کی بولی کروڑوں سے بڑھ کر (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

اربوں تک پہنچ چکی ہے۔ووٹنگ اوپن ہو یا خفیہ دھوکہ دہی کابازار گرم ہونا ہے انہوں نے کہا کہ نیاپاکستان اب تو مہنگا پاکستان بن چکا ہے اور کرپشن پاکستان عوامی نعرہ بن گیا ہے۔عوام پرانے پاکستان کاخواب دیکھ رہ ہیں۔ نیب اپنے اہداف کے حصول میں ناکام ادارہ کی حیثیت سے منفردپہچان رکھتا ہیاربوں کی ریکوری عوام کی مشکلات کم نہی کرسکی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل صرف نظام خلفاء راشدین کے عملی نفاذ میں ہے اس سلسلہ میں پاکستان کی مذہبی اورنظریاتی جماعتوں اور تنظیموں و متحد ہوکرجدوجہد کرنا ہوگی۔ملک میں حقیقی استحکام کے لئے تحفظ بنیاداسلاام بل اور ناموس دفاع صحابہ کاقانون بنانا پڑیگا۔اس موقع پر تحصیل صدر حافظ عبدا لستار انصاری،شیخ توقیر،پروفیسر ابراہیم شاہ،ممتاز فاروقی،مولانا حسنین فاروقی،امتیاز رحمانی،عمر فاروق،رائے انصر فاروقی،ملک عرفان،محمد یوسف و دیگر موجود تھے۔

احمد لدھیانوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -