طالب علم کیساتھ حادثہ، سب سے پہلے  محکمہ تعلیم کو رپورٹ فراہم کرنیکی ہدایت

طالب علم کیساتھ حادثہ، سب سے پہلے  محکمہ تعلیم کو رپورٹ فراہم کرنیکی ہدایت

  

 ملتان (جنرل رپورٹر)کسی بھی سرکاری سکول میں طالبعلم کے ساتھ پیش آنیوالے حادثے کی اطلاع سب سے پہلے محکمہ تعلیم کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی تفصیل کے مطابق سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سارہ اسلم نے سکول میں طالبعلم کے ساتھ پیش آنے والے حادثہ کی(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

 میڈیا میں رپورٹ ہونے سے قبل محکمہ کو معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سارہ اسلم نے تمام اتھارٹیز کے سی ای اوز کو ہدایت جاری  کی ہیں کہ سکول میں کسی بھی قسم کا واقعہ یا حادثہ پیش آئے تو میڈیا کو رپورٹ ہونے سے قبل تحریری طور پر محکمہ کو آگاہ کیا جائے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق حادثہ سیمتعلق بروقت رپورٹ کرنا متعلقہ ضلع کے سربراہ کی ذمہ داری ہوگی۔حادثہ کی رپورٹ نہ کرنے پر متعلقہ ضلعی سربراہ کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

ہدایت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -