مظفرگڑھ، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن، چینی، چاول کی ہزاروں بوریاں بر آمد 

مظفرگڑھ، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن، چینی، چاول کی ہزاروں بوریاں بر آمد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ (بیورو رپورٹ،تحصیل رپورٹر) سپیشل برانچ کی ہدایت پر سپیشل برانچ کی نشاندہی۔ اسٹنٹ کمشنر نے  2 ہزار سے زائد چینی، 800 سے زائد چاول کی بوریوں سمیت 1 ہزار گھی کے کارٹن برآمد کرلئے۔تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی سپیشل برانچ سردار ابراہیم خان رریشک کی ہدایت پر سپیشل برانچ کی شہر میں ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی جاری ہے گزشتہ روز سپیشل برانچ کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر رانا محمد شعیب نے(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)
 سپیشل برانچ کے ہمراہ عظیم ٹریڈرز واقع تلیری بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے ذخیرہ اندوز سے 2 ہزار سے زائد چینی کی بوریاں، 800 سے زائد چاول کی بوریاں اور 1 ہزار گھی کے کارٹن برآمد کرکے جرمانہ کردیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رانا محمد شعیب نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا ڈپٹی کمشنر کیجانب سے ذخیرہ اندوزی کے خاتمے اور اشیاء خوردونوش کو سرکاری نرخوں پر فراہمی کی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں جس پر عملدرآمد جاری ہے۔
جرمانے عائد