تونسہ میں ماڈل لائیو سٹاک فارم بنانے کی تیاریاں، جلد اہم فیصلے
ڈیرہ غازیخان،تونسہ شریف(نمائندہ خصوصی، سٹی رپورٹر، نمائندہ پاکستان)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ میں ماڈل لائیو سٹاک فارم بنے گا جس کیلئے400 سے زائد کنال رقبہ درکار ہوگا وزیر اعلی کی ہدایت پر صوبائی سیکرٹری لائیو سٹاک ثاقب ظفر،سیکرٹری جنوبی پنجاب آفتاب احمد پیرزادہ نے تونسہ کا دورہ کیاڈپٹی کمشنر(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،ڈی جی لائیو سٹاک جنوبی پنجاب ڈاکٹر منصور احمد،پی اے حمزہ سالک،ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر،ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام نظام الدین اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے صوبائی سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب ثاقب ظفر،سیکرٹری جنوبی پنجاب آفتاب احمد پیرزادہ نے تونسہ کیموضع چٹ پانی سالاری میں ماڈل لائیو سٹاک فارم کیلئے مجوزہ جگہ کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ماڈل کیٹل فارم بننے سے علاقہ میں لائیو سٹاک کو ترقی ملے گی اور مویشی پال حضرات کے معاشی مسائل حل ہوگے۔سیکرٹریز لائیو سٹاک نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان بالخصوص کوہ سلیمان لائیو سٹاک کے حوالے سے خاصی اہمیت رکھتا ہے۔کوہ سلیمان کے مویشیوں کے گوشت کی صوبہ بھر میں مانگ ہے۔قدرتی جڑی بوٹیوں کی خوراک سے نشوونما پانے والے مویشیوں کا گوشت نہایت ذائقہ دار اور غذائیت سے بھرپور ہوتا ہیانہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر خطہ میں لائیوسٹاک کی ترقی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے لائیو سٹاک کے سیکرٹریز نے تونسہ میں وٹرنری ہسپتال اور ڈسپنسریوں کا بھی معائنہ کرتے ہوئے فراہم وٹرنری سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔
اہم فیصلے