مظفر گڑھ:برائیلر گوشت پھر  مہنگا، دکانداروں کی لوٹ مار تیز

مظفر گڑھ:برائیلر گوشت پھر  مہنگا، دکانداروں کی لوٹ مار تیز

  

 مظفرگڑھ(نامہ نگار)مظفرگڑھ میں مرغی کے گوشت کی قیمت ایک دفعہ پھر آسمان سے باتیں کرنے لگی مرغی کے گوشت  کا ریٹ 250 سے بڑھ کر 360 روپے فی کلو  ہو گیا ہے اور  غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گیا ہے، پنجاب وکلا محاذ تحصیل مظفرگڑھ کے صدر رانا واجد علی ایڈووکیٹ، محمد یونس،صفدر،ابراہیم،جلیل(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

،راشد اور متعدد دیگر شہریوں کا کہنا ہے کہ 500 روپے دیہاڑی کمانے والا شخص اب مرغی کا گوشت خریدنے سے قاصر ہے انہوں نے وزیر اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے تاکہ پانچ سو دیہاڑی کمانے والے کا بھی دو وقت کا چولہا جل سکے ان کا کہنا ہے کہ غریب آدمی کے بچوں کو بھی پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے مرغی کی قیمت کو کنٹرول کیا جائے تاکہ دیہاڑی دار اور غریب طبقے کو بھی پروٹین حاصل ہو سکے۔

لوٹ مار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -