ریلیف خواب، ملک میں حقیقی تبدیلی کی ضرورت بڑھ گئی، جمشید دستی

ریلیف خواب، ملک میں حقیقی تبدیلی کی ضرورت بڑھ گئی، جمشید دستی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مسہ کوٹہ(نمائندہ پاکستان)عوامی راج پارٹی پاکستان کے سربراہ جمشید دستی نے رندجادہ میں  سردار عاشق خان بلوچ ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورا ملک مہنگائی اور بدامنی کا شکار ہے عوام تڑپ اور سسک رہے ہیں حکمرانوں کو پرواہ تک نہیں یہ جاگیردارانہ نظام کبھی بھی عوام کو ریلیف نہیں دے سکے گا اس کے لئے حقیقی تبدیلی کی ضرورت ہیعوام ن لیگ کو بھی آزما چکے ہیں اور پیپلز پارٹی(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
 کو بھی بہت وقت دیا ہے عوام ان حکمرانوں کو سمجھ چکے ہیں عوام اب بیدار ہو رہی ہے اپنی خوشیوں اور آزادی کے لیے خود کمربستہ ہو رہی ہیعوامی راج پارٹی پاکستان عوام کی حقیقی رہنما پارٹی ثابت ہوگی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن بہت ضروری ہیں یہ جمہوریت کی بنیاد ہیں مگر یہ حکومت بلدیاتی الیکشن نہیں کراے گی انہوں نے جھوٹ ہی جھوٹ بولے ہیں اس موقع پر مرحوم ڈاکٹر فلک شیر خان کے صاحبزادے نادر خان بلوچ کے علاوہ بیدار بخت خان بلوچ محمد رمضان خان بلوچ عطا محمد خان بلوچ وقاص فیصل عرف پومی خان بلوچ ڈاکٹر محمد رفیق بلوچ مہر فلک شیر آرائیں صحافیوں میں کہروڑپکا پریس کلب کہروڑپکا کے سیکرٹری جنرل میاں عبدالعزیز عاصم خضر عباس خان بلوچ محمد اجمل خان بلوچ محمد حسنین خان رند بلوچ و دیگر شامل تھے۔
جمشید دستی