جامعہ اسلامیہ، اربوں روپے کے منصوبوں پر کام شروع کرنیکی اجازت

جامعہ اسلامیہ، اربوں روپے کے منصوبوں پر کام شروع کرنیکی اجازت

  

 بہاولپور(بیورو رپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) منسٹری آف پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حکومت پاکستان نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے لیے 4.5ارب روپے مالیت کے میگا پراجیکٹس پر کام شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ان منصوبوں میں احمد پور شرقیہ میں سب کیمپس کا قیام، بہاولنگرسب کیمپس کی ترقی و تو سیع اور بہاولپور میں انسٹیٹیوٹ آف فزکس، انسٹیٹیوٹ آف ایگرو(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

انڈسٹری اور ماحولیات اور میکینکل انجینئرنگ کے شعبے کا قیام شامل ہیں۔اس سلسلے میں وفاقی وزارت منصوبہ بندی کے آن لائن اجلاس میں جس کی صدارت ممبرایس اینڈ ٹی نے کی اور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف فزکس، افضال احمد، ڈائریکٹرپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور شجی الرحمن، ایڈیشنل ڈائریکٹرپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ شریک ہوئے۔یہ منصوبے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی تاریخ کے بڑے اور تاریخی منصوبے ہیں جو یونیورسٹی اور علاقے کی تعلیمی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ سماجی اور تعلیمی حلقوں نے ان میگا پروجیکٹس کے آغاز پر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی مدبرانہ قیادت کو خراج ِ تحسین پیش کیا ہے۔

اجازت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -