حکومت صحت اور تعلیم کیلئے ہنگامی  بنیادوں پر کام کررہی ہے، ایم پی اے  ڈاکٹر افضل کا تقریب سے خطاب

حکومت صحت اور تعلیم کیلئے ہنگامی  بنیادوں پر کام کررہی ہے، ایم پی اے  ڈاکٹر ...

  

خانقاہ شریف(سٹی رپورٹر)چیف ایگزیکٹیو ہیلتھ آفس بہاولپور میں الٹراساونڈ میشن تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے ہیلتھ کیئرپنجاب و ایم پی اے (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

ڈاکٹر محمد افضل تھے   سی ای او ہیلتھ آفس بہاولپور میں ڈی ایچ اے بی ڈبلیو پی کے ذریعہ بیسک ہیلتھ یونٹ سنٹر کے لیے الٹرا ساونڈ میشن تقسیم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ہوا جس میں خصوصی شرکت چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے ہیلتھ کیئرپنجاب و ایم پی اے ڈاکٹر محمد افضل نے کی چیف ایگزیکٹیو ہیلتھ افیسر بہاولپور ڈاکٹر اورنگزیب نے ایم پی اے ڈاکٹر محمد افضل کا سی ای او ہیلتھ آفس پہنچے پر ان کا شاندار استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے ایم پی اے ڈاکٹرمحمد افضل نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا اور انہوں نے (بی ایچ یو) 1/DNB، (بی ایچ یو) 113/DB,(بی ایچ یو)106/DB,(بی ایچ یو)106/DBاور(بی ایچ یو)47/DNB ودیگر بیسک ہیلتھ یونٹس سنٹرز کیلیے ان کے ایم اوز میں تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے ہیلتھ کییئرپنجاب وایم پی اے ڈاکٹر محمد افضل نے کہا کہ ہماری حکومت صحت اور تعلیم کے لیے ہنگامی بینادوں پر کام کررہی ہے کورونا وبا باجود طرح ہیلتھ ورکروں نے عوام کی خدمت کی وہ کبھی بھی نہیں بھلائی جائے گی یہ ہمارے اصلی ہیروز ہیں جھنوں نے رات دین ایک کرکے دکھی انسانیت کی خدمت کی جو اللہ تعالی فضل کرم سے دنیا میں ہم بہترین پوزیشن پر کھڑے ہیں حکومت پنجاب صحت کے حوالے سے ہنگامی اقدامات کررہی ہے اور انشااللہ بہت جلد تمام بی ایچ یوز میں الٹراساونڈ سمیت دیگر آلات کی کمی پورا کردیں گے تقریب سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر اورنگزیب اور ڈاکٹر ذاکر حسین نے بھی خطاب کیا اور ڈاکٹر محمد افضل کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیاہے۔

خطاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -