چولستان میں کل سرائیکی کلچرل کانفرنس  انتظامات فائنل، مہمانوں کا بھرپور  استقبال کرنیکا فیصلہ، ٹیمیں تشکیل

چولستان میں کل سرائیکی کلچرل کانفرنس  انتظامات فائنل، مہمانوں کا بھرپور  ...

  

  لیاقت پور(نامہ نگار)سرائیکی فاونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام 23ویں خواجہ فرید روھی امن میلہ کے موقع پر پانچویں سرایکی کلچرل کانفرنس 22فروری کو جھوک فرید چولستان کے مقام پر منعقد ہوگی جس کے انتظامات کو(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

 حتمی شکل دینے کے لیے اڈہ 86 چولستان میں سرایکی فاونڈیشن کے چیرمین جام اظہرمرادلاڑ کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔جس میں کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گیں اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ وسیب بھر سے آنے والے مہمانوں کا بھر پور استقبال کیا جاے گا۔اس موقع پر سرایکی کلچرل کانفرنس کے آرگنازر عالمگیر خان نے بتایا کہ سرایکی کلچرل کانفرنس سرایکی ثقافت کے فروغ اور صوبے کے قیام کے لیئے سنگ میل ثابت ہوگی۔اجلاس میں سرایکی فاونڈیشن چولستان کے صدر غلام مصطفی مظہر،ناب صدر نازک فریدی،تحصیل جنرل سیکریٹری عمران اسد، جام رفیق چولستان، جام شبیر احمد،جام فضیل احمد،احمد نواز،دلدارمہر،جمیل پرھیاڑ،ملک گانور علی بوہڑ،ملک فیض،دلشاد پڑھیار،بیربل داس سمیت دیگر شریک ہوے۔

ٹیمیں تشکیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -