سپیشل بچوں کی تعلیم، فلاح  کیلئے صدر، وزیراعظم سمیت  حکام کو خط لکھ دیاگیا

سپیشل بچوں کی تعلیم، فلاح  کیلئے صدر، وزیراعظم سمیت  حکام کو خط لکھ دیاگیا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپیشل بچوں کی تعلیم اور ان کی صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے صدر مملکت اور وزیر اعظم سمیت دیگر حکام کو چٹھی لکھ دی گئی ہے،چٹھی قانون دان اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لکھی ہے جس میں تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ سپیشل بچوں کی تعلیم اور فلاح کیلئے کوئی بہتر اقدامات نہیں کئے گئے، سپیشل بچوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے کوئی قابل قدر اقدامات نہیں کئے،گزشتہ دس برسوں میں سپیشل بچوں کی فلاح کیلئے کتنا بجٹ مختص کیا گیا، مختص بجٹ میں سے کتنا بجٹ استعمال ہوا اس کی تفصیل فراہم کی جائے سپیشل بچوں کیلئے بجٹ کے استعمال سے کیا خاطر خواہ نتائج ملے اس کی تفصیل دی جائے متعلقہ معلومات فراہم نہ کرنے پر اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔

خط

مزید :

صفحہ آخر -