بے روزگاری اور غربت نے لاکھوں نوجوانوں کو فٹ پاتھوں پر لا کھڑ اکیا: سراج الحق 

بے روزگاری اور غربت نے لاکھوں نوجوانوں کو فٹ پاتھوں پر لا کھڑ اکیا: سراج ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کا نوجوان تبدیلی کے نعروں سے مایوس ہوگیاہے، بے روزگاری اور غربت نے لاکھوں نوجوانوں کو فٹ پاتھوں پر لاکھڑا کیاہے،نوجوان قوم کا مستقبل ہیں، ان پرتوجہ نہ دی گئی تو ملک مزید روبہ زوال ہوگا،ضمنی انتخابات میں خون خرابہ اور دھاندلی الزامات الیکشن کمیشن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، الیکشن ریفارمز کے بغیر کوئی چارہ نہیں،ملک خطرناک سیاسی تقسیم کے دور میں داخل ہوگیاہے،عوام کا جمہوریت اورجمہوری اداروں پر یقین ختم ہوگیا، حکومت نااہل اور اپوزیشن اتحاد اپنی ذمہ داری سے مکمل غافل ہے، جماعت اسلامی سسٹم میں بہتری لانے کا مطالبہ کر رہی ہے، سیاسی جماعتیں اپنی ذمہ داری (بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

پوری کریں، عوام کے زخموں پر نمک پاشی سے گریز کیا جائے،قوم کو بے وقوف بنانے والے کب تک یہ کھیل کھیلیں گے،73 سال سے عوام کے ارمانوں کا خون ہورہاہے۔ چترال سے کراچی تک عوام بدحال ہیں اور حکمرانوں کا گریبان پکڑنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں،پاکستان کووڈیروں اور سرمایہ داروں کے چنگل سے آزادی چاہیے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکز اسلامی پشاور میں جے آئی یوتھ کے صوبائی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرسیکرٹری جنرل جماعت اسلامی کے پی عبدالواسع، صوبائی صدر جے آئی یوتھ صدیق الرحمن پراچہ و دیگر بھی موجود تھے۔

سراج الحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -