حکمرانوں کی پالیسیوں سے عوامی  مسائل بڑھ رہے ہیں، سید ذیشان اختر

حکمرانوں کی پالیسیوں سے عوامی  مسائل بڑھ رہے ہیں، سید ذیشان اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاولپور(بیورو رپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نا اہلی کے باعث کوئی ایک ادارہ بھی ایسا نہیں جو ٹھیک طرح سے کام کررہا ہو۔ مصنوعی بحران پیدا کرکے ملک وقوم کو لوٹنے والوں سے پائی پائی وصول(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
 کرنی ہوگی۔ اس حوالے سے شوگر ملوں سے 386ارب روپے کی وصولی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ شوگر ملوں کے ساتھ ساتھ ہر اس شخص سے وصولی کی جانی چاہیے جس نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے۔ اس کا تعلق خواہ کسی بھی سیاسی جماعت سے کیوں نہ ہو۔بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر طبقہ پریشان حال ہے۔ عوام کوریلیف نام کی کوئی چیز میسر نہیں۔ وفاق کے سرکاری ملازمین سے لے کر تاجروں تک اور مزدوروں سے لے کر کاشتکاروں تک سب اپنے جائز مطالبات کے حق میں سڑکوں پر آنے پر مجبور ہیں۔حکومت کی جانب سے مہنگائی کے ستائے عوام پر مسلسل پٹرول بم گرائے جارہے ہیں۔ جب سے پی ٹی آئی بر سراقتدا رآئی ہے، ایک دن بھی ایسا نہیں جب عوام نے سکھ کا سانس لیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔ پولیو ویکسین کی گودام سے برآمدگی کے بعد ٹائیفائیڈ مہم کے15من سرنجیں کباڑ خانے سے برا ٓمد ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ محکمہ صحت کی مجرمانہ غفلت کے باعث عوام کی زندگیوں سے کھیلنے والے اپنے مکروم دھندے کو چلارہے ہیں۔ جبکہ اس کی روک تھام کے حوالے سے تمام دعوے محض ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔ ذمہ داران کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
ذیشان اختر