ملکی بہتری کیلئے وزیراعظم کو مشکل فیصلے کرنا ہونگے، چودھری برادران 

ملکی بہتری کیلئے وزیراعظم کو مشکل فیصلے کرنا ہونگے، چودھری برادران 

  

 لاہور (جنرل رپورٹر) چودھری برادران نے کہا ہے حکومتی اتحادی ہونے کے ناطے عبدالحفیظ شیخ کو بھرپور سپورٹ کریں گے، ملک و قوم کی بہتری کیلئے وزیراعظم کو مشکل فیصلے کرنا ہونگے۔سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ سے سینیٹ کیلئے اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے امیدو ا ر عبدالحفیظ شیخ نے ملاقات کی۔ وفد میں چیف وہیب قو می اسمبلی عامر ڈوگر اور چودھری ارشد شامل تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، چودھری صباحت الٰہی، ڈاکٹر ریاض تسلیم، چودھری جاوید چٹھہ اور رانا خالد بھی موجود تھے۔چودھری پرو یز الہی کا کہنا تھا عمران خان کی نیت صاف ہے، وہ عوام کیلئے کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ترقی کی راہ پر گا مز ن کرنا چاہتے ہیں۔عبدالحفیظ شیخ نے چودھری برادران کا شکریہ ادا کیا اور کہا چودھری شجاعت ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، مجھے ان کی بھرپور حمایت کی ضرورت ہے، پاکستان میں آپ کا بڑا مقام ہے، ملکی و عالمی حالات پر آپ کی گہری نظر ہے، حکمران جماعت اپنے اتحاد یوں کیساتھ مل کر ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔

چودھری برادران

مزید :

صفحہ آخر -