گنجان آبادیوں میں صفائی،سیوریج کا نظام بہتر کیاجائے، رفاقت علی 

 گنجان آبادیوں میں صفائی،سیوریج کا نظام بہتر کیاجائے، رفاقت علی 

  

لاہور (خصوصی رپورٹ) معاون خصوصی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے لیہ شہر میں صفائی کرنے اور پودے لگانے کی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے تمام دیہاتوں میں صفائی کو بہتر بنانے کے لئے محکمہ لوکل گورنمنٹ کو ہدایات دیں ہیں جس کے تحت تمام گنجان آبادیوں میں صفائی،سیوریج کے نظام کی درستی اور گلیوں میں ٹف ٹائل لگانے کے کام کئے جارہے ہیں۔رواں سال کی شجرکاری مہم کے اہداف کے حصول کے لئے جامع منصوبہ بندی کی جائے۔ شہروں اور سڑکوں کے کنارے سایہ دار درخت لگانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے حکام اپنے زیرانتظام علاقوں میں پارکس اور گرین بیلٹس کی صفائی کے موثر انتظامات کو یقینی بنائیں۔ جشن بہاراں اور دیگر پروگراموں کے انعقاد کے لئے بھی انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں تاکہ عوام کو تفریحی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ شہروں کی خوبصورتی اور ماحول کو بہتر بنانے کے اقدامات کے حوالے سے پی ایچ اے کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور تمام شہروں میں شاہراہوں کے گرد شجرکاری سے ماحولیاتی آلودگی میں خاطرخواہ کمی لائی جا سکتی ہے۔

 رفاقت علی 

مزید :

صفحہ آخر -