انسداد دہشتگردی، بچاؤ کے طریقوں سے آگاہی ہر ذہ دار شہری کا فرض: بریگیڈیئر (ر) عاطف
لاہور(خصوصی رپورٹ)سکول آف سٹریٹیجک اسٹیڈیز کے زیر اہتمام طلبہء کے تحفظ اور دہشت گردی سے بچاو کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقادکیا گیا، و ر کشاپ میں بریگیڈئیر (ر) عاطف شفیق، سی ای او سٹریٹجک اسٹیڈیز علی سجاد، کرنل (ر) آصف اقبال، ڈاکٹر نوید الہٰی، سکیورٹی ہیڈ ایچیسن کالج میجر (ر) الیا س، صحافیوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پرکرنل (ر) آصف اقبال نے دہشت گردی سے بچاو اور سکولوں میں احتیاطی تدابیر کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی،ورکشاپ سے خطاب میں بریگیڈئیر (ر) عاطف نے کہا سکولوں کی دیواروں کو بڑا کرنا، سکیور ٹی گارڈز رکھنے کیساتھ ساتھ حفاظتی اقدامات سے آگاہی سے متعلق پروگرامز کا سمجھنا اور عملی جامعہ پہنانا بھی ضروری ہے۔ معاشرے کے ذمہ دار شہری کی حیثیت سے یہ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے کہ ہم دہشت گردی سے بچاو، اپنے بچوں، سکولوں اور اساتذہ کیلئے ایسی مزید ورکشاپس کا انعقاد کریں،دو ر حا ضر میں د ہشت گردی سے نمٹنے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔سی ای او سکول آف سٹریٹجک اسٹیڈیز علی سجاد نے ورکشاپ کے آخر میں شرکا ء کا شکریہ ادا کیا اورکہاایسی سرگرمیاں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے کارآمد ثابت ہوتی ہیں۔
بریگیڈئیر (ر) عاطف