سرکاری میڈیکل و ڈینٹل اداروں میں  سال اول کی کلاسزکل سے شروع

سرکاری میڈیکل و ڈینٹل اداروں میں  سال اول کی کلاسزکل سے شروع

  

ملتان (وقا ئع نگار)  صوبہ پنجاب کے سرکاری میڈیکل و ڈینٹل تعلیمی اداروں میں سال اول کی کلاسز کا آغاز کل 22 فروری(پیر)سے ہوگا۔سرکاری میڈیکل و ڈینٹل تعلیمی اداروں میں داخلے کے لئے سلیکشن  لسٹ 8 فروری کو جاری کی گئی تھی۔نشتر میڈیکل (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

یونیورسٹی اور نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری ملتان میں بھی ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول کی کلاسز کل 22 فروری(پیر)سے شروع ہوں گی۔نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری انتظامیہ نے  سال اول کے طلبا و طالبات کو فولنگ سے بچانے کے لئے سخت اقدامات کی ہدایات دی ہیں۔اور اس سلسلے میں ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول کے طلبا و طالبات کو فولنگ سے بچانے کے لئے اقدامات اٹھائیں گی۔مزید برآں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے سرکاری میڈیکل و ڈینٹل تعلیمی اداروں میں سیشن 21۔2020 داخلے کے لئے اپ گریڈ میرٹ لسٹ جاری کردی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -