اینکر مرید عباس قتل کیس، ڈیڑھ سال بعد ملزم عاطف زمان پر فردِ جرم عائد

اینکر مرید عباس قتل کیس، ڈیڑھ سال بعد ملزم عاطف زمان پر فردِ جرم عائد

  

کراچی (آئی این پی) نجی ٹی وی اینکر مرید عباس قتل کیس میں ڈیڑھ سال بعد ملزم عاطف زمان پرفردجرم عائدکردی گئی تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے،تفصیلات کے مطابق اینکرمریدعباس قتل کیس کی مقامی عدالت میں سماعت ہوئی، دوران سماعت ڈیڑھ سال بعد ملزم عاطف زمان پرفردجرم عائدکردی گئی، فردجرم قتل،ناجائزاسلحہ رکھنے کے الزام پر عائدکی گئی، ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا، جس پر عدالت نے گواہان کو طلب کرلیا ہے۔

اینکر مرید عباس

مزید :

صفحہ آخر -