سی پیک سے بلوچستان کو جو فائدہ ملنا چاہیے تھا نہیں ملا،گہرام بگٹی 

سی پیک سے بلوچستان کو جو فائدہ ملنا چاہیے تھا نہیں ملا،گہرام بگٹی 

  

کوئٹہ(آن لائن) جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی نے کہا ہے کہ ناراض لوگوں سے مذاکرات بھارتی ایجنسی(ر ا) سمیت پاکستان کیخلاف سازش کرنے والی غیر ملکی ایجنسیوں کے راستے روکنے میں معاون ہونگے۔ سی پیک سے بلوچستان کو جو فائدہ ملنا چاہیے تھا و ہ نہیں ملا، سوئی ڈیر ہ بگٹی کے عوام سوئی گیس سے محروم ہیں۔ سینٹ انتخابات کیلئے حکومت اور اپوزیشن دونوں سے رابطے میں ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں کے وفد سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا سینٹ انتخابات میں اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لئے کوششیں کررہے ہیں اپوزیشن اور حکومتی نمائندوں سے رابطوں کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جمہوری روایات کے عین مطابق اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے ہم خیال لوگوں سے ووٹ کی اپیل کررہے ہیں سینیٹ کے انتخابات میں ہمیشہ ووٹ کی لین دین ہوئی ہے ہم بھی اسی طرز پر ایوان میں موجود سیاسی جماعتوں سے رابطے کررہے ہیں۔

گہرام بگٹی 

مزید :

صفحہ آخر -