انصاف فراہمی میں عدلیہ، وکلاء کا بنیادی کردار، راؤ محمد سلیم

انصاف فراہمی میں عدلیہ، وکلاء کا بنیادی کردار، راؤ محمد سلیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خان پور(نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رحیم یار خان راؤ محمد سلیم نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ اور وکلاء دو بنیادی کردار ہیں بار اور بنچ کا رشتہ جس قد ر مثالی اور مضبوط ہو گا تو ہی معاشرے میں امن قائم ہوگا۔وہ گزشتہ روز مقامی بار خان پور میں نئے آنے والے عدلیہ کے افیسران کے اعزاز میں منعقد تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)
کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ بار اور بنچ ایک گاڑی کے دو پہیوں کی طرح ہیں دونوں اصولوں اور میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے عدل کریں گے تو تب ہی عام آدمی کو فوری اور سستا انصاف مل سکے گا۔انہوں نے کہا کہ مقامی بار کے سینئر اور نوجوان وکلاء اپنی بھر پور پیشہ وارانہ اہلیت اور قابلیت سے غریب اور مظلوم عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا بھر کردار ادا کریں۔خان پور میں تعینات ہونے والے نئے معزز ججزمحمد جہانگیر اشرف،عابد رضا خان،محمد طارق ودیگر نے کہا کہ بار کے ممبران کے تعاون سے اپنے فرائض منصبی کے علاوہ بار کے اراکین کی فلاح وبہبود کیلئے بھی کوشاں رہیں گے۔اس موقع پر بار کے صدر حافظ میاں سمیع اللہ ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری بار محمد معین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی آئین کی بالادستی اور انصاف کی فوری فراہمی کیلئے بھر پور کردار ادا کیا ہے اور نئے تعینات ہونے والے عدلیہ کے افیسران کی رہنمائی میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔قبل ازیں تقریب کا آغاز رانا حسنین ایڈووکیٹ کی تلاوت کلام پاک سے ہواجبکہ نعت رسول مقبول ملک ساجد ایڈووکیٹ نے پیش کی۔بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راؤ محمد سلیم،محمد جہانگیر اشرف،میاں سمیع اللہ ایڈووکیٹ،محمد معین خان ایڈووکیٹ،راؤ عبدالراؤف ایڈووکیٹ،جام عبدالمجید ایڈووکیٹ ودیگر کے ہمرا ہ شجر کاری مہم کا پودا لگا یا اور دعا کی۔تقریب میں سابق صدر بار ایسوسی ایشن میاں محمد اسلم ایڈووکیٹ،راؤ عبدالراؤف ایڈووکیٹ،اے ڈی بلوچ ایڈووکیٹ،جام عبدالمجید ایڈووکیٹ،احمد یٰسین سعیدی ایڈووکیٹ،الیاس خان ایڈووکیٹ،عبدالحمید سیال ایڈووکیٹ،جام غلام فریدایڈووکیٹ،خورشید خان چانڈیہ ایڈووکیٹ،ملک راشد مختار ایڈووکیٹ،رانا وقاص اعظم ایڈووکیٹ،سعید انور چوہدری ایڈووکیٹ،یٰسین عباسی ایڈووکیٹ،جام اللہ نواز ایڈووکیٹ،دوست محمد کھوسہ ایڈووکیٹ،منظور قریشی ایڈووکیٹ،میاں غفار ایڈووکیٹ،عبدالشکور ایڈووکیٹ،خواجہ سمیع ایڈووکیٹ،خواجہ زاہد ایوب ایڈووکیٹ،خواجہ عبدالصمد صدیقی ایڈووکیٹ،ضیاء الدین قریشی ایڈووکیٹ،شہزاد معین قریشی ایڈووکیٹ،عامر رحمان ایڈووکیٹ،چوہدری ریاض احمد ایڈووکیٹ،خواجہ شاہد ایوب ایڈووکیٹ،نغمہ عامر ایڈووکیٹ کے علاوہ دیگر وکلاء موجود تھے۔
راؤ محمد سلیم