پاکستانی برآمد کنند گان اعلیٰ معیاری و یلیو ایڈ یڈ مصنوعات پر توجہ دیں: جرمن قونصل جنرل 

پاکستانی برآمد کنند گان اعلیٰ معیاری و یلیو ایڈ یڈ مصنوعات پر توجہ دیں: جرمن ...

  

 کراچی(این این آئی)جرمنی کے قونصل جنرل ہولگر زیگلر نے کہا ہے کہ اگرچہ پاکستانی برآمد کنندگان زیادہ تر ٹیکسٹائل، لیدر اور کچھ دیگر مصنوعات جرمنی بھیج رہے ہیں لیکن انہیں جرمنی اور دیگر ملکوں کو زیادہ برآمدات کے لیے ہیومن کیپٹل کا اچھا استعمال کرنا ہوگا اور صنعتوں کی ترقی و اعلیٰ معیاری ویلیو ایڈیڈ مصنوعات تیار کرنا ہوگی۔گزشتہ روزیہاں کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے جرمن قونصل جنرل نے کہاکہ پاکستانی برآمد کنندگان کو برآمدات کے لیے خام مال یا سیمی فنشڈ گڈز کی تیاری تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ وہ صرف ٹیکسٹائل سیکٹر ہی نہیں بلکہ دوسرے شعبوں کی بھی پوری ویلیو چین کی تمام اقسام کو تیار کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے پر توجہ دیں۔ پاکستانی برآمدکنندگان کو اس خطے کا جائزہ لیناچاہیے کہ کس طرح بنگلہ دیش اور دیگر حریف جرمنی و دیگر ملکوں کو اپنی برآمدات میں بہتری لائے۔انہوں نے کہاکہ ہم خود کو ان لوگوں کے لیے سہولت کار کے طور پر دیکھتے ہیں جو ملک کو ترقی دیتے ہیں۔ ہمیں اس وقت وبائی مرض کی وجہ سے تجارتی میلوں کی عدم موجودگی اور جرمنی یا دوسرے ملکوں کے سفر کے امکانات کی عدم موجودگی کا سامنا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ حفاظتی اقدامات اور ویکسینز کی مدد سے جن میں سے ایک انتہائی مؤثر ویکسین جرمنی میں بھی تیار کی گئی ہے جس کے بعد ہم جلد ہی دوبارہ سفر کرنے کے قابل ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ایک دوسرے کے ملکوں میں دوبارہ دورے شروع ہوں تو جرمنی اور پاکستان کی تاجر برادری کے مابین مشترکہ شراکت داری کے ہرممکن امکات کا جائزہ لیں۔اس سلسلے میں ہمیں سب سے پہلے اس مسئلے سے نمٹنا ہو گاجوسیکیورٹی خدشات کے سبب پاکستان میں داخل ہونے کا خوف ہے تاہم وہ پوری کوشش کریں گے کہ جرمنی کے تاجروں کو یہاں لائیں اور جب وہ ایک بار یہاں ہوں تو انہیں شراکت دار بنانا آپ کی ذمہ داری ہے۔

 جرمن قونصل جنرل

مزید :

صفحہ آخر -