حکومت جنوبی پنجاب کی محرومیاں ختم کریگی، سعید الحسن شاہ

حکومت جنوبی پنجاب کی محرومیاں ختم کریگی، سعید الحسن شاہ

  

صادق آباد(تحصیل رپورٹر)احمدپورلمہ میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت سے نالاں کارکنوں کو منانے کیلئے صوبائی وزیرمحکمہ اوقاف کا سہارا لینا پڑا لیکن مقامی تحریک انصاف کی قیادت کی ناقص حکمت عملی اور ناقص پالیصیوں کے باعث احمدپورلمہ پی ٹی آئی کے ناراض کارکنان کی کثیر تعداد بار بار  رابطے کرنے کے باوجود نہ پہنچ سکی ہاشمی کالونی احمدپورلمہ پہنچنے پر صوبائی وزیر (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

محکمہ اوقاف پنجاب سید سعیدالحسن شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جنوبی پنجاب میں محرومیوں کا ازالا کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں اور جنوبی پنجاب میں مسائل کے حل کیلئے ایک خطیر گرانٹ جاری کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف تاریخی فتح حاصل کریگی اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما رانا نبی احمدخان،جام اللہ یارولانہ،ملک مشتاق احمداویسی،رانامسعود مجیدخاں،کنور عمرسعید،پیپلزپارٹی کے رہنما سیدحمزہ شاہ،عبدالسلام سومرو،سیدعامرترمذی،بلال نواز ملانہ،محمدرمضان ملانہ و دیگر موجود تھے قبل ازیں صوبائی وزیر محکمہ اوقاف نے صادق آباد سمیت دیگر علاقوں کا بھی دورہ کیاہے۔

سعید الحسن شاہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -