110دکانیں سیل کرنے پر تاجروں کا انتظامیہ کیخلاف مظاہرہ، نعرے بازی

110دکانیں سیل کرنے پر تاجروں کا انتظامیہ کیخلاف مظاہرہ، نعرے بازی

  

ترنڈہ محمد پناہ (نامہ نگار)بغیر نوٹس 110 دکانیں سیل کرنے پر متاثرہ تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا تفصیلات کے مطابق تحصیل انتظامیہ لیاقت پور نے تحصیل دار شاہ نواز اور اسپیشل مجسٹریٹ شاہد حسین سپرا کے زیر نگرانی علاقہ بیٹ ظاہر پیر میں ایک ماہ قبل مبینہ طور پر (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

سرکاری جگہ پر بنائی گئی 110 دکانوں کو سیل کردیا تھا جس کے خلاف متاثرہ دکانداروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کہا کہ انتظامیہ نے بغیر نوٹس دیئے ہماری دکانیں سیل کر دی ہیں جس سے ہمارا لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے اور ایک ماہ سے کاروبار بند ہونے کی وجہ سے گھروں میں فاقوں تک نوبت آگئی ہے جبکہ سیل کی گئی دکانوں میں پڑا لاکھوں مالیت کا سامان بھی خراب ہو کر ضائع ہو رہا ہے۔ متاثرین نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ دکانیں فوری طور پر ڈی سیل کر کے ہمیں روزی کرنے کا موقع دیا جائے اور ناقابل تلافی مالی نقصان سے بچایا جائے۔ 

دکانیں سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -