محکمہ صحت راجن پور میں بڑے پیمانے  پر کرپشن، ہائی کورٹ میں ملزم ثاقب  سجاد کی درخواست ضمانت،کل اہم پیشی متعدد ذمہ دار اب بھی آزاد، ذرائع

  محکمہ صحت راجن پور میں بڑے پیمانے  پر کرپشن، ہائی کورٹ میں ملزم ثاقب  سجاد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  
 راجن پور(نا مہ نگار ) محکمہ صحت میں اختیارات کا ناجائز استعمال خورد برد ادویات و آلات کی خریداری و جعلسازی (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
و بدعنوانی کے تاریخی مقدمے میں ملوث زیر حراست اکاوٹنٹ ثاقب سجاد کی درخوست ضمانت کے لیے ہائیکورٹ ملتان کے فاضل جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی   نے 22 فروری کی تاریخ پیشی پر اینٹی کرپشن سے رپورٹ مانگ لی۔ 14 کروڑ 78 لاکھ سے زائد کی تحقیقی کرپشن میں ملوث  نامزد چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور سمیت 3 ہیلتھ ای ڈی اوز اور 2 اکاوٹنٹ گرفتار نہ ہو سکے۔۔ تفصیلات کے مطابق راجن پور کے رہائشی اختر ملک نے جزبہ حب الوطنی کے تحت محکمہ صحت مییں 2012تا 2013 مالی سال کی کرپشن کو چیلنج کیا۔محکمہ انسداد رشوت ستانی کے گریڈ 18 کے آفیسر  اسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالشکور قیصرانی۔انویسٹی گیشن آفیسر ملک غلام اصغر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک سال سے زائد عرصے میں ہر زاویے سے انکوائری کی جس پر محکمہ صحت میں مذکورہ مالی سالوں کے دوران اختیارات کے ناجائز استعمال۔ ادویات و۔طبی آلات کی خریداری۔جعلسازی  خرد برد  14 کروڑ 78 لاکھ سے زائد کی مبینہ کرپشن میں لاہور کے موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر صدیق مستوئی اور 3 سابق ریٹائرڈ ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسران۔ڈاکٹر محمود الحسن بزدار۔ڈاکٹر سلطان لغاری۔ڈاکٹر مشتاق رسول  اور  ہر ای ڈی او کے دور میں بہتی کنگا میں ہاتھ دھونے والے اکاوٹنٹ محمد نواز اور ساتھی اکاونٹ کلرکس محمد اختر۔ثاقب سجاد کو قصور وار قرار دیے۔اینٹی کرپشن میں مقدمہ نمبر 1/21 زیر دفعہ 5c 5b..5/2/47 پی سی اے درج کر کے ملزم ثاقب سجاد کو گرفتار کر لیا۔۔زیر حراست ملزم ثاقب سجاد کی مقامی عدالت میں دوران ریمانڈ اہم دستاویزات و کرپشن بھی سامنے آئی ہے جبکہ زیر حراست ملزم نے  ڈیرہ غازی خان سپیشل جج اینٹی کرپشن جناب ضیا اللہ نیازی کی عدالت میں درخواست ضمانت سماعت کے بعد خارج ہونے پر  عدالت عالیہ ہایکورٹ ملتان رجوع کیا گیا ہے۔معزز جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی کی عدالت میں مورخہ 22 فروری بروزسوموار کی آئندہ تاریخ پیشی مقرر ہوئی ہے۔۔جبکہ اینٹی کرپشن کیس مییں متزکرہ کرپشن کے علاوہ محکمہ صحت مییں 20 سالوں سے تعینات بدنام زمانہ مفرور اکاوٹینٹ محمد نواز کے 12 کروڑ 87 لاکھ سے زائد کے آمدن سے زائد کے غیر قانونی اثاثہ جات بھی بے نقاب ہوے۔۔اس ضمن میں زیر حراست ملزم ثاقب سجاد اکاونٹ کلرک کی دوران تفتیش 1 کروڑ 23 لاکھ کی سابق ای ڈی او سلطان لغاری کے جعلی دستخط سے خزانے کو ٹیکہ لگانے کا انکشاف ہوا۔۔اتنی بھاری رقم خزانے سے نکلوانے کے بلز کے دستخط کے نمونہ جات فرانزک کے لییلاہور لیبارٹری بھیج دی? گئے ہییں۔یاد رہے محکمہ اینٹی کرپشن بدعنوانی کے مقدمے مییں ملوث سی او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر صدیق مستوئی سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے مییں ناکام نظر آتی ہے۔
ملزم ثاقب