سیاست میں سب سے بڑا چیلنج ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام، رحمن ملک 

 سیاست میں سب سے بڑا چیلنج ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام، رحمن ملک 

  

  اسلام آباد (آن لائن)سابق وزیر داخلہ و پیپلز پارٹی سینئررہنماء سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں بہت سے چیلنجز ہیں سب سے بڑا چیلنج ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام ہے ہارس ٹریڈنگ اب نہیں پاکستانی سیاست میں شروع سے چلی آرہی ہے اس کو ختم کرنے کیلئے حکومت کے پاس کافی وقت تھا حکومت عجلت میں قانون سازی کے بجائے صدارتی آرڈیننس کی طرف گئی ہے صدارتی آرڈیننس کے حوالے سے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ آئین پاکستان میں سینیٹ الیکشن کے متعلق واضح شک موجود ہے جس میں واضح ہے کہ سینیٹ ووٹنگ خفیہ ہو،کس قانون کے تحت صدارتی آرڈیننس جاری کیا گیا رحمان ملک نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس سینیٹ الیکشن سے متعلق آئینی شق کیخلاف ہے آئین کیخلاف کوئی آرڈیننس جاری نہیں کیا جا سکتا جب سینیٹ الیکشن کے متعلق قومی اسمبلی میں بل موجود تھا تو صدارتی آرڈیننس کی کیا ضرورت پڑی اسی دوران جب بل قومی اسمبلی میں ہے  حکومت نے صدارتی آرڈیننس جاری کیا سینیٹ اجلاس میں اراکین نے مرحوم ساتھی مشاہد اللہ خان کو بھرپور خراج تحسین پیش کی سینیٹر مشاہداللہ خان ہمیشہ پارٹی کے وفادار رہے،ہر مشکل گھڑی میں پارٹی کیساتھ کھڑے رہے۔ 

رحمان ملک

مزید :

صفحہ آخر -