معروف نعت گو شاعر رہبر صمدانی انتقال کرگئے،  آج11بجے دن باقر آباد مسجد میں نماز جنازہ

معروف نعت گو شاعر رہبر صمدانی انتقال کرگئے،  آج11بجے دن باقر آباد مسجد میں ...

  

ملتان (پ ر) معروف نعت گو شاعر رہبر صمدانی ہفتہ کی شب ملتان میں انتقال کر گئے ان کی عمر 57 برس تھی اور وہ گزشتہ 

(بقیہ نمبر52صفحہ6پر)

تین ماہ سے صاحب فراش تھے۔رہبر صمدانی بلڈ پریشر اور انتڑیوں کے عوارض کا شکار رہے، چند روز قبل انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیاتھا۔رہبرصمدانی کااصل نام رہبرخلیل صمدانی ہے۔ یکم نومبر 1964 کو بیکانیر بھارت میں پیدا ہوئے 1970میں اپنے والد کے ہمراہ ہجرت کرکے ملتان آ گئے اور پھر یہیں قیام کیا۔ان کے والد تابش صمدانی اوردادا خلیل صمدانی بھی نعت گوشاعر تھے۔رہبرصمدانی کانعتیہ مجموعہ سلطان کرم کے نام سے 2008 میں شائع ہوا۔ وہ معروف ماہر قانون اور علی گڑھ اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سرور صمدانی کے بڑے بھائی تھے۔ رہبر صمدانی کی نماز جنازہ آج گیارہ بجے دن باقر آباد مسجد نیو ملتان میں ادا کی جائے گی۔

انتقا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -