جعلی ڈگری پرا لیکشن لڑنے کا مقدمہ، کیس کی سماعت5مارچ تک ملتوی کرنیکا حکم
ملتان (خصو صی ر پو رٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ و سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
احمد دستی کے خلاف جعلی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق کیس کی سماعت 5 مارچ تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو نقول پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں الیکشن کمیشن کے دائر کردہ استغاثہ کے مطابق جمشید احمد دستی نے 2008 میں مدرسے کی بی اے کی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔جس سند کا ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے پاس ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ ملزم نے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی ہے جسے حقیقت چھپانے پر نااہل کیا جانا چاہیے۔ملزم نے مظفرگڑھ کے حلقہ این اے 178 سے الیکشن میں حصہ لیا جس میں مدرسوں کی ڈگری کاغذات نامزدگی کے ساتھ لف کی تھیں۔ لیکن ان ڈگریوں کا ریکارڈ موجود نہیں ہے اس بارے سپریم کورٹ بھی واضح احکامات کے ساتھ فیصلہ دے چکی ہے۔
سماعت