شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری، نیئر بخاری 

شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری، نیئر بخاری 

  

 اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی نے گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر خزانہ و امیدوار سینٹ حفیظ شیخ کی پریس کانفرنس پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے ردعمل میں کہا ہے کہ گورنر پنجاب اور امیدوار سینٹ حفیظ شیخ کی پریس کانفرنس انتخابات سے قبل دھاندلی کے مترادف ہے گورنر پنجاب پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کا انچارج بن گئے ہیں امیدوار سینٹ حفیظ شیخ کو سرکاری عہدے کی چھتری میں ساتھ لیکر پنجاب میں ممبران قومی اسمبلی سے ووٹ مانگ رہے ہیں نیئربخاری نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن گورنر ہاؤس کو پی ٹی آئی کا انتخابی دفتر بنانے اور گورنر پنجاب کی  سیاسی سرگرمیوں کا نوٹس لے نیئربخاری نے کہا کہ گورنر پنجاب انتخابات پر اثرانداز ہونے کیلئے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں نیئربخاری نے مزید کہا کہ صاف شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے اسلئے الیکشن کمیشن گورنر پنجاب اور امیدوارسینٹ حفیظ شیخ کی مشترکہ پریس کانفرنس کا نوٹس لے۔ 

نیئر بخاری 

مزید :

صفحہ آخر -