ملتان، علی ٹاؤن ڈسپوزل سٹیشن،  انوائر مینٹل سیمپل میں پولیو وائرس  کی موجودگی کا ٹیسٹ رزلٹ منفی

ملتان، علی ٹاؤن ڈسپوزل سٹیشن،  انوائر مینٹل سیمپل میں پولیو وائرس  کی ...

  

 ملتان (وقائع نگار)ضلع ملتان میں کامیاب پولیو مہم کے نتیجے میں علی ٹاون ڈسپوزل اسٹیشن کے انوائرمینٹل سیمپل میں پولیو وائرس کی موجودگی کا ٹیسٹ رزلٹ منفی آ گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

 ملک، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد علی مہدی، تمام پولیو ٹیموں،ایل ایچ ویز،یو سی ایم اووز،ویکسی نیٹرز،اے آئی سیز اور الائیڈ پارٹرز کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ پولیو کے خلاف مسلسل اور مربوط مہم کے نتیجے میں محکمہ صحت کو کامیابی ملی ہے۔یاد رہے کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں علی ٹاون سیوریج کے سیمپل ٹیسٹ میں وائلڈ پولیو وائرس کی موجودگی کے شواہد ملے تھے۔

رزلٹ منفی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -