ضمنی انتخابات پی ٹی آئی حکومت کیخلاف عوامی ریفرنڈم، ناصر شاہ 

    ضمنی انتخابات پی ٹی آئی حکومت کیخلاف عوامی ریفرنڈم، ناصر شاہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیراطلاعات وبلدیات سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں کے ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم جماعتوں کی واضح اکثریت حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہے حکمرانوں کی نااہلی نالائقی اوراقرباپروری نے عوام کاجینا عذاب بنادیا ہے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست خان صاحب کے لئے خاموش پیغام ہے کہ وہ اب گھرجائیں صوبائی وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے شیرو دن بھرامن وامان کوخراب کرکے عوام کوپولنگ اسٹیشن آنے سے روکتے رہے صوبائی حکومتیں بھی یوتھیوں کے آگے بے بس نظرآئیں سید ناصرحسین شاہ نے کہا کہ مارچ میں بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوام کو سلیکٹیڈ حکمرانوں سے نجات دلائیں گے انہوں نے کہا کہ سندھ میں پولیس بااختیاراور آزاد ہے اگرکسی نے قانون شکنی کی ہے توبھگتے،ہم پی ٹی آئی کے کم ظرف حکمراں نہیں جو اداروں کواپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کریں۔پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اداروں کااحترام کیا ہے پی ٹی آئی بھی کرے وفاق نے نیب اور دیگر اداروں کواپوزیشن کے خلاف استعمال کیا حلیم عادل مسلسل بد زبانی کرکے چیئرمین پیپلزپارٹی اوروزیراعلی سندھ پربے بنیاد الزام لگارہے ہیں۔سید ناصرحسین شاہ نے کہا کہ اگرقیادت منع نہیں کرتی تو جیالے جواب دینا جانتے ہیں۔
ناصر شاہ 

مزید :

صفحہ آخر -