ملتان، رحیم یار خان میں کرونا سے 4مریض جاں بحق 

ملتان، رحیم یار خان میں کرونا سے 4مریض جاں بحق 

  

  

ملتان، رحیم یارخان، ڈیرہ(وقائع نگار، بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی) نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 03 مزید مریض جاں بحق،(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

اموات کی مجموعی  تعداد 446 ہو گئی زیر علاج کورونا کے مریضوں کی  تعداد 30 ہو گئی،11 مریضوں کی حالت تشویشناک  ہے تفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد  نے بتایا کہ  نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں زیر علاج ملتان کے رہائشی 60 سالہ محمد حسین شاہ 68 سالہ ذکیہ اور خانیوال کے رہائشی 47 سالہ محمد ارشد  نے دم توڑ دیا  یوں یکم اپریل 2020  سے 20فروری 2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 446 ہو گئی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 30ہو گئی ہے جن میں سے 22مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ زیر علاج  11مریضوں  کی حالت تشویشناک ہے اور 03مریض کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 09مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 4 ہزار 320افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 1 ہزار 547 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، رحیم یارخان میں ضلع بھر میں کرونا کے وار پھر تیز ہوگئے مزید5افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ایک اور جان کی بازی ہارگیا کرونا متاثرہ افراد کی تعداد2262تک جاپہنچی  محکمہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق مزید5افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی متاثر ہونے والوں میں  شفاقت محمود آمنہ بی بی محمد امین طارق آمنہ اقبال اور الطاف حسین شامل ہیں ان متاثرہ افراد کو ڈاکٹرز کی جانب سے ہوم آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایک اور کرونا متاثرہ ہسپتال میں زند گی کی بازی ہارگیا جبکہکرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی بڑھ کر 2262تک پہنچ گئی ہلاکتوں کی تعداد بھی117ہوگئی جبکہ 197کرونا متاثرہ ہسپتال وہوم آئسولیشن میں زیرعلاج ہیں۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ میں محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران کورونا ایس او پیز  کی خلاف ورزی پر تین دکانیں سربمہر کر دیں اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر دکانداروں کو گیارہ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر تحصیل کوٹ چھٹہ میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔دکاندار سرکاری نرخ پر اشیاء خوردونوش کی دستیابی یقینی بنائیں۔

اراضی واگزار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -