گھریلو جھگڑے، دوشیزہ کی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی

گھریلو جھگڑے، دوشیزہ کی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی

  

رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان)گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر 22 سالہ دوشیزہ نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی تفصیل کے مطابق سنی پل کی رہائشی 22 سالہ شہناز بی بی نے آئے روز کے گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں حالت غیر ہونے پرورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال(بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

 منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پائی اور دم توڑ گئی جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے 7 افراد ظاہر پیر کی 22 سالہ شبانہ بی بی خانبیلہ کی 18 سالہ تہمینہ بی بی خانپور کی 35 سالہ رضیہ بی بی خانپور کی 28 سالہ اربیل مائی جمالدین والی کی 30 سالہ ثمرین بی بی کشمور کا 28 سالہ حنیف اور میر پور ماتھیلو کا 12 سالہ زمیر احمد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

خودکشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -