سعودی معلم السیدحیدرحسن  شیخ جبل الیل انتقال کر گئے

 سعودی معلم السیدحیدرحسن  شیخ جبل الیل انتقال کر گئے

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) موسسہ جنوب ایشیاء کے سینئر ترین معلم مختلف مکتب میں گزشتہ 50سال سے ضیوف الرحمن کی خدمت کرنے والے بزرگ سعودی معلم السیدحیدرحسن شیخ جبل الیل انتقال کر گئے مرحوم مکتب نمبر 3کے معلم حسن حیدر شیخ جبل الیل، حسین حیدر شیخ جبل الیل کے والد تھے مرحوم کی نماز جنازہ حرم شریف میں ادا کی گئی مکہ مکرمہ کے قبرستان جنت المعلٰی  سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کے والد محترم السید حسن بن عقیل جبل الیل بھی موسسہ جنوب ایشیاء سے وابسطہ رہے زندگی بھر ضیوف الرحمن کی خدمت میں مصروف رہے۔ جبل الیل خاندان مکتب نمبر 19مکتب نمبر 48 مکتب نمبر70مکتب نمبر 3میں ذمہ داری ادا کر رہے تھے۔ جبل الیل خاندان موسسہ جنوب ایشیاء میں خدمات انجام دینے والا اہم ترین خاندان تصور کیا جاتا ہے۔  

انتقال

مزید :

صفحہ آخر -