نوجوان مادری زبانوں پر توجہ دیں،اپنا رشتہ علم سے جوڑیں، لشکری رئیسانی

نوجوان مادری زبانوں پر توجہ دیں،اپنا رشتہ علم سے جوڑیں، لشکری رئیسانی

  

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بلوچستان میں مادری زبانوں کو زندہ رکھنے کیلئے جاری جدوجہد کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے نوجوان مادری زبانوں پر توجہ دیتے ہوئے اپنا رشتہ علم سے جوڑ کر قومی امور کو آگے بڑھائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز مادری زبانوں کے عالمی دن کے حوالے سے سراوان ہاؤس کوئٹہ میں صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا سیاسی کارکن،عالم اور ادیب اجتماعی فکر کو آگے بڑھاتے ہوئے مادری زبانوں کو زندہ رکھنے کیلئے جاری اپنی جدوجہد کو مزید وسعت دیں، نوجوان ذہن میں رکھیں دنیا میں ڈگریاں حاصل کرنیوالے نہیں باوقار اور علم حاصل کرنیوالے لوگ ہی حکومت کرتے ہیں، جن قوموں نے اپنی زبانوں میں تحقیق کرکے سماج کی ترقی میں کردار ادا کیا وہ قومیں آج ہم سے بہت آگے نکل چکی ہیں۔کیونکہ اگر تحقیق اپنی زبان میں کی جائے تو فکر بھی اسی زبان میں پروان چڑھتی ہے جس سے بہت سے معاملات آسانی سے حل ہوتے ہیں۔

رئیسانی 

مزید :

صفحہ آخر -