پاک بحریہ کی روسی، سری لنکن افواج کے ساتھ شمالی بحیرہ عرب میں مشقیں 

  پاک بحریہ کی روسی، سری لنکن افواج کے ساتھ شمالی بحیرہ عرب میں مشقیں 

  

  اسلام آباد (این این آئی)مشق امن-21 کے اختتام پر پاک بحریہ کی روسی اور سری لنکن بحری افواج کیساتھ مشترکہ مشقیں منعقد ہوئیں ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دو طرفہ مشقیں شمالی بحیرہ عرب میں منعقد کی گئیں پاک بحریہ اور روسی بحری جہازوں کے مابین مشق عریبین مون سون2021 اس سلسلے کی تیسری مشق ہے ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سری لنکن بحری جہازوں کے ساتھ مشق لائن اسٹار-II منعقد کی گئی دوطرفہ مشقوں میں پاک بحریہ اور فضائیہ کے فضائی اثاثوں نے بھی شرکت کی مشقوں میں اینٹی سرفیس، اینٹی ائیر وارفئیر اور کثیر جہتی میری ٹائم خطرات سے نبرد آزما ہونے کی مشق کی گئی مختلف ممالک کی بحری افواج کے ساتھ دو طرفہ مشقیں خطے میں محفوظ میری ٹائم ماحول کے فروغ اور توازن کے لئے پاک بحریہ کے عزم کا اظہار ہے۔ 

مشقیں 

مزید :

صفحہ آخر -